سری لنکا کے خلاف ممکنہ ٹیم کا اعلان کردیا

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں عمر اکمل اور احمد شہزاد بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، تمام کھلاڑی 18ستمبر بروز بدھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

مصباح الحق 21 ستمبر بروز ہفتہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کریں گے۔

قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہو گی جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

شعیب ملک اور محمد حفیظ قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں، دونوں کھلاڑیوں کو 12 اکتوبر تک کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

ممکنہ اسکواڈ:

سرفراز احمد (کپتان) (سندھ)، بابر اعظم (نائب کپتان) (سنٹرل پنجاب)، عابد علی (سندھ)، احمد شہزاد (سنٹرل پنجاب)، آصف علی (ناردرن)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب)، فخر زمان( خیبرپختوانخوا)، حارث سہیل (بلوچستان)، حسن علی (سنٹرل پنجاب)، افتخار احمد (خیبرپختوانخوا)، عماد وسیم (ناردرن)، امام الحق (بلوچستان)، محمد عامر (ناردرن)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان (خیبرپختوانخوا)، شاداب خان (ناردرن)، عمر اکمل (سنٹرل پنجاب)، عثمان شنواری (خیبرپختوانخوا) اور وہاب ریاض (سدرن پنجاب)۔

ٹیم منیجمنٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے ٹیم منیجمنٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

اعلان کردہ منیجمنٹ میں مصباح الحق (ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر)، منصور رانا (ٹیم آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو منیجر)، وقار یونس (بولنگ کوچ)، گرانٹ بریڈ برن (فیلڈنگ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ آن کرکٹ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، یاسر ملک (ٹرینر)، میجر ریٹائرڈ اظہر عارف (سیکورٹی منیجر برائے سری لنکا سیریز)، کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری (سیکورٹی منیجر برائے دورہ آسٹریلیا)، رضا راشد (میڈیا منیجر)، طلحہ بٹ (اینالسٹ)اور ملنگ علی (مساجر) شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.