شہریوں کیلئے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی جس میں اسلام آباد کے شہریوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک ایم سی آئی شہریوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب بھی طلب کر لیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.