Reliable Source in Urdu Content

دوسری عالمی جنگ کے دور کا قدیم طیارہ حادثے میں تباہ

دوسری عالمی جنگ کے دور کا قدیم طیارہ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔

0

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دور کا قدیم طیارہ بوئنگ بی 17 امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے ایک ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں 17 افراد سوار تھے جنہوں نے کریش کے وقت چھلانگ لگائی۔

امریکی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہےکہ طیارہ عام پروازوں کے لیے رجسٹرڈ تھا اور اسے فوجی استعمال میں نہیں لیا جارہا تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر کریش ہوا۔

ریاست کنیکٹی کٹ کے پولیس کمشنر کے مطابق طیارہ بری طرح تباہ ہوا اور حادثے میں مرنے والے افراد کی شناخت انتہائی مشکل ہے۔

امریکی ماہرین نے بتایا کہ اس وقت 10 بی 17 طیارے صرف امریکا میں پرواز کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept