Take a fresh look at your lifestyle.

کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج، 4 افراد جاں بحق اور 70 متاثر


 کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 70 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پورٹ سے ملحقہ علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے چار افراد جاں بحق اور 60 سے 70 افراد متاثر ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

واقعے پر پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کردیں، واقعے کے اسباب کا پتا لگایا جارہا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

اس ضمن میں کراچی  پورٹ  ٹرسٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کے اندر جہاز یا کارگو سے کیمیکل یا گیس خارج ہونے کی کوئی اطلاع نہیں جب کہ  سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے پورٹ حکام سے حقائق فور طور پر سامنے لانے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

The post کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج، 4 افراد جاں بحق اور 70 متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.