Take a fresh look at your lifestyle.

فاسٹ بالر ڈیل اسٹین بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے


جنوبی افریقہ کے کولن منرو اور انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان بھی اسکواڈ میں شامل ہو جائیں گے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: جنوبی افریقہ ٹیم کے معروف فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے معروف فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پی ایس ایل فائیو میں فرنچائز کا حصہ بنیں گے، 36 سالہ ڈیل اسٹین پیرکو کراچی پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹیڈ کی بیٹنگ لائن کو مزید استحکام پہنچانے کے لیے جنوبی افریقہ کے کولن منرو اور انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان بھی پیر کو پاکستان پہنچ کر اسکواڈ میں شامل ہو جائیں گے۔





Source link

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.