Take a fresh look at your lifestyle.

حضرت ابوبکرؓ صدیق کا یوم وفات آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا


 کراچی: خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا یوم وصال آج 22 جمادی الثانی کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں مختلف تنظیمیں اور جماعتیں جلسے، سیمینار اور اجتماعات منعقد کریں گی جن میں مقررین اور شرکا خلفیہ اول سیدنا  حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار کے بیان سمیت اسلام کے لیے آپؓ کی بے مثال خدمات پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔

علاوہ ازیں آج کے دن کی مناسبت سے اخبارات میں خصوصی اشاعت اور میڈیا پرخصوصی پروگرامز کا اہتمام بھی  کیا جائے گا۔

The post حضرت ابوبکرؓ صدیق کا یوم وفات آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.